بینگلورو 19/اگست (ایس او نیوز) شہر کے بی ای ٹی میں واقع کمپوزٹ پی یو و ڈگری کالج میں این این ایس یونٹس ، لایف لائن فاونڈیشن اور دیگر فلاحی اداروں کی جانب سے یوم آزادی کے پیش نظر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح بی ای ٹی کے چیر مین اور ریاست کے سابق وزیر جناب آر روشن بیگ نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طالبات کو خدمت خلق پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ بھی صدقہ ہے، کیونکہ آپ کے ذریعے دئے گئے 450 ملی لیٹر خون سے تین ضرورت مندوں کی جان بچائی جاسکتی ہے۔
اس موقع پر بی ای ٹی کے عہدیداران سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔